QR CodeQR Code

مولانا طارق جمیل کو دل کی تکلیف، تیسرا سٹنٹ ڈال دیا گیا

7 Nov 2019 13:28

ہسپتال ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل کو دل میں اچانک تکلیف ہوئی تو انہیں ڈاکٹرز ہسپتال لایا گیا جہاں مولانا طارق جمیل کے بھائی نے ان کا علاج کیا اور دل میں سٹنٹ ڈال دیا۔ اس سے قبل مولانا طارق جمیل کے دل میں دو سٹنٹ ہیں۔ مولانا طارق جمیل کو صحت بہتر ہونے پر آج ڈسچارج کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ تبلیغی جماعت کے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل کو دل کا عارضہ، مولانا طارق جمیل کو لاہور میں ڈاکٹرز ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں ان کے دل میں تیسرا سٹنٹ ڈال دیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل کو دل میں اچانک تکلیف ہوئی تو انہیں ڈاکٹرز ہسپتال لایا گیا جہاں مولانا طارق جمیل کے بھائی نے ان کا علاج کیا اور دل میں سٹنٹ ڈال دیا۔ اس سے قبل مولانا طارق جمیل کے دل میں دو سٹنٹ ہیں۔ مولانا طارق جمیل کو صحت بہتر ہونے پر آج ڈسچارج کر دیا گیا۔ دوسری جانب تبلیغی مرکز نے مولانا طارق جمیل کو اجتماع کے دوسرے مرحلے کے شرکاء سے خطاب کی اجازت بھی دیدی ہے۔ مولانا طارق جمیل ہفتہ کے روز بعد از نماز ظہر اجتماع کے شرکا سے بیان کریں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 826068

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826068/مولانا-طارق-جمیل-کو-دل-کی-تکلیف-تیسرا-سٹنٹ-ڈال-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org