QR CodeQR Code

تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ، علماء کرام کے بیانات کا شیڈول جاری

7 Nov 2019 13:32

شیڈول کے مطابق جمعرات کو مغرب کا بیان مولانا ابراھیم آف انڈیا کا ہوگا، اسی طرح جمعہ کو فجر کے بعد بیان مولانا عبد الرحمن، جمعہ کے بعد مولانا اسماعیل، عصر کے بعد مولانا فاروق آف بنگلہ دیش بیان دیں گے جبکہ مغرب کا بیان مولانا احمد لاٹ کا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے میں علماء کرام کے بیانات کا شیڈول جاری کردیا گیا، اجتماع کا آغاز امیر جماعت مولانا نذرالرحمان کے بیان سے ہوگا۔ شیڈول کے مطابق جمعرات کو مغرب کا بیان مولانا ابراھیم آف انڈیا کا ہوگا، اسی طرح جمعہ کو فجر کے بعد بیان مولانا عبدالرحمن، جمعہ کے بعد مولانا اسماعیل، عصر کے بعد مولانا فاروق آف بنگلہ دیش بیان دیں گے جبکہ مغرب کا بیان مولانا احمد لاٹ کا ہوگا۔ شیڈول کے مطابق ہفتہ کے روز فجر کے بعد بیان مولانا قاری زبیر آف بنگلہ دیش،  ظہرکے بعد  بیان مولانا طارق جمیل، عصر کے بعد بیان مولاناظہیر الحسن آف انڈیا جبکہ مغرب کے بعد کابیان مولانا ابراہیم کا ہوگا۔ تبلیغی اجتماع کے آخری روز ہدایات مولانا خورشید دیں گے جبکہ اتوار کی صبح دعا مولانا ابراہیم کروائیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 826069

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826069/تبلیغی-اجتماع-کا-دوسرا-مرحلہ-علماء-کرام-کے-بیانات-شیڈول-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org