0
Sunday 3 Jul 2011 12:32

قاتلوں کی گرفتاری کیلئے حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم، کالعدم تنظیمیں نام بدل کر سرگرم ہیں، پابندی لگائی جائے، شاہد غوری

قاتلوں کی گرفتاری کیلئے حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم، کالعدم تنظیمیں نام بدل کر سرگرم ہیں، پابندی لگائی جائے، شاہد غوری

کراچی:اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک نے حکومت کو نام نہاد جہادی تنظیموں پر پابندی اور قاتلوں کی گرفتاری کیلئے اڑتالیس گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔ نیو کراچی گودرا کے علاقے میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے سنی تحریک کے کارکن کی نماز جنازہ جامع کلاتھ ایم اے جناح روڈ پر ادا کی گئی۔ جنازے کے بعد خطاب کرتے ہوئے سنی تحریک کے مرکزی رہنماء شاہد غوری نے کہا کہ حکومت نام نہاد جہادی تنظمیوں کی سرپرستی ختم کرے اور کارکنوں کے قاتل فوراً گرفتار کرے۔ سنی تحریک کے رہنماوٴں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امن و امان کے قیام کے اقدامات کرے۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو سخت لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔ سنی تحریک کے کارکنوں نے میت کے ہمراہ مین جامع کلاتھ پر دھرنا دیا۔
سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیمیں نام بدل سرگرم ہین ان پر فوری پابندی عائد کی جائے اور شہید مسلم قادری کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ سنی تحریک کراچی کو مالاکنڈ اور سوات نہیں بننے دے گی۔ سنی تحریک ملک بھر میں آج سے احتجاجی مطاہروں کے انعقاد کا اعلان کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی (گودھرا) میں شہید ہونے والے مسلم قادری کی نماز جنازہ کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک میں دہشت گردی اور فرقہ واریت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ لیکن نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم تنظیمیں اب کھلے عام اپنے کالعدم (سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی) ناموں سے کام اور اپنے پروگرام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید مسلم قادری کے قاتلوں کو 48 گھنٹوں میں گرفتار نہ کیا تو ہم اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے آزاد ہوں گے۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سنی تحریک کے کارکنوں نے جنازہ کے ہمراہ جامع کلاتھ پر علامتی احتجاجی دھرنا بھی دیا۔

خبر کا کوڈ : 82611
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش