0
Thursday 7 Nov 2019 16:36

سرکاری زیارت پالیسی کے مطابق زائرین کیلئے ڈائریکٹوریٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا

سرکاری زیارت پالیسی کے مطابق زائرین کیلئے ڈائریکٹوریٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ وزارت مذہبی امور نے زیارت پالیسی کو حتمی شکل دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کربلا، نجف، مشہد اور دیگر مقدس شہروں میں زائرین کی سہولت کیلئے ڈائریکٹریٹ بنایا جائے گا۔ اس کا فیصلہ اسلام آباد میں وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی صدارت میں منعقد ہونیوالے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں وزارت خارجہ، داخلہ، بلوچستان حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں زیارات کے حوالے سے مربوط پالیسی بنانے کیلئے تجاویز زیر بحث لائی گئیں، وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا زیارات پالیسی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، ایران، عراق اور شام جانے والے زائرین کی مشکلات کم کرنے اور سہولیات دینے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 826110
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش