0
Thursday 7 Nov 2019 17:04

لاہور پولیس نے عید میلادالنبی(ص) کا سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا

لاہور پولیس نے عید میلادالنبی(ص) کا سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس کی جانب سے عید میلادالنبی(ص) کا سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا۔ لاہور میں منعقد ہونیوالے جلوسوں اور مخافل نعت کے پروگرامز کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان کا کہنا ہے کہ 12 ربیع الاوّل کے موقع پر فول پروف حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے۔ سکیورٹی پلان کے مطابق 6 ایس پیز، 34 ڈی ایس پیز، 43 انسپکٹرز، 481 اپر سب آرڈینیٹس اور 10 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان ڈیوٹی پر مامور ہونگے۔ عید میلاد النبی(ص) کے تمام چھوٹے بڑے 221 جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ اشفاق احمد خان کا کہنا ہے کہ کیٹیگری اے میں 54، بی میں 102 اور کیٹیگری سی میں 65 جلوس شامل ہیں۔ اسی طرح 15 محافل میلاد کو کیٹیگری اے، 106 کو بی اور 93 محافل کو کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے علاوہ بھی مارکیٹس اور پبلک پارکس میں اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 826122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش