QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں فارنزک لیبارٹری کے قیام کا اعلان

7 Nov 2019 17:06

آئی جی پولیس جی بی ثناء اللہ عباسی نے اافسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں اینٹی ٹیرارزم اور انٹیلی جنس سکول بھی قائم کئے جائیں گے، یو این مشن اور دیگر ٹریننگ میں جی بی پولیس کو بھی شامل کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی نے کہا ہے کہ جی بی میں فارنزک لیبارٹری کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ گلگت میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی کا کہنا تھا کہ خطے میں اینٹی ٹیرارزم اور انٹیلی جنس سکول بھی قائم کئے جائیں گے، یو این مشن اور دیگر ٹریننگ میں جی بی پولیس کو بھی شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی کی پوسٹ بھی تخلیق کی جا رہی ہے، افسران کو دیگر صوبوں میں خدمات سرانجام دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے جبکہ ٹریفک پولیس کو الگ کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 826123

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826123/گلگت-بلتستان-میں-فارنزک-لیبارٹری-کے-قیام-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org