QR CodeQR Code

پاکستان کا روسی برآمد کنندگان سے 39 سال پرانا کیس حل کرنے کا فیصلہ

7 Nov 2019 20:01

باقاعدہ طور پر معاہدے کے بعد روس پاکستان میں 8 ارب ڈالرز تک سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان روس کو 9 کروڑ 35 لاکھ ڈالر ادا کرے گا، پاکستان نے روسی برآمد کنندگان سے 39 سال پرانا کیس حل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے بعد پاکستان 9 کروڑ 35 لاکھ ڈالر روس کو واپس کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روس پاکستان میں توانائی اور اسٹیل ملز میں بڑی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے، لیکن روسی قوانین کے تحت روس کے ساتھ زیر التوا مقدمات والے ممالک میں سرمایہ کاری ممکن نہیں۔ ماسکو میں پاکستانی سفیر کو اس سلسلے میں معاہدہ کرنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں اور مجوزہ معاہدے کے تحت پاکستان 90 روز میں روس کو 9 کروڑ 35 لاکھ ڈالر واپس کرے گا۔ ان ادائیگیوں کے معاملے پر اکتوبر 2016ء میں اتفاق رائے ہو چکا ہے اور باقاعدہ طور پر معاہدے کے بعد روس پاکستان میں 8 ارب ڈالرز تک سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 826148

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826148/پاکستان-کا-روسی-برآمد-کنندگان-سے-39-سال-پرانا-کیس-حل-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org