QR CodeQR Code

گلگت میں دو روز سے جاری بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ

8 Nov 2019 10:27

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے مختلف مقامات پر سڑکیں بند ہوئی ہیں، بابوسر ٹاپ شدید برفباری کی وجہ سے ٹریفک کے لئے بند ہو گئی ہے، لہٰذا سیاح بابوسر سڑک سے سفر نہ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت و گردونواح کے علاقوں میں گذشتہ دو روز سے جاری بارشوں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ بابوسر ٹاپ بھی ٹریفک کے لئے بند ہو گیا ہے۔ گلگت اور گردونواح میں گذشتہ دو روز سے شدید بارش ہوئی جبکہ پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے اور گرم ملبوسات کا استعمال شروع ہو گیا ہے۔ گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے مختلف مقامات پر سڑکیں بند ہوئی ہیں، بابوسر ٹاپ شدید برفباری کی وجہ سے ٹریفک کے لئے بند ہو گئی ہے، لہٰذا سیاح بابوسر سڑک سے سفر نہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 826162

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826162/گلگت-میں-دو-روز-سے-جاری-بارش-اور-برفباری-سردی-کی-شدت-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org