0
Thursday 7 Nov 2019 21:45

مہنگائی کی روک تھام کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کا نئے منصوبے پر عمل

مہنگائی کی روک تھام کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کا نئے منصوبے پر عمل
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے مہنگائی کی روک تھام کیلئے نئے منصوبے پر عمل کرتے ہوئے تحصیل کی سطح پر 2 کسان مارکیٹوں کے قیام کیلئے مقامات کی نشاندہی شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے تحصیل کی سطح پر 2 کسان مارکیٹوں کے قیام کیلئے مقامات کی نشاندہی شروع کردی، سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ 500 سے زائد کسان مارکیٹیں ہنگامی بنیادوں پر قائم کی جائیں گی۔ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ کسان مارکیٹ میں کوئی کرایہ یا دیگر ٹیکس وصول نہیں کئے جائیں گے، سستے داموں غذائی اجناس کسان مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔ دوسری جانب چیف سیکرٹری کی سربراہی میں مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو فوری ریلیف دینے کیلئے اعلٰی سطحی اجلاس ہوا جس میں محکمہ داخلہ، زراعت، خوراک کے انتظامی سیکرٹریز سمیت دیگر اعلٰی حکام نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے کہا کہ ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کی جائے، ناجائز منافع خوری کی روک تھام کیلئے مڈل مین کے کردار کو قانون کے دائرے میں لایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے مارکیٹوں اور بازاروں میں اشیاء کی قیمتوں کو چیک کریں، انتظامیہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرے۔
خبر کا کوڈ : 826170
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش