QR CodeQR Code

اعظم طارق قتل کیس، ملزم محسن نقوی باعزت بری

7 Nov 2019 21:47

انسداد دہشتگری عدالت نے مولانا اعظم طارق قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محسن نقوی کو شک کی بنیاد پر بری کر دیا۔ جمعرات کو انسداد دہشتگری عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے فیصلہ سنایا۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگری عدالت نے کالعدم فرقہ پرست جماعت کے سربراہ مولانا اعظم طارق قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا، جس میں ملزم محسن نقوی کو باعزت بری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگری عدالت نے مولانا اعظم طارق قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محسن نقوی کو شک کی بنیاد پر بری کر دیا۔ جمعرات کو انسداد دہشتگری عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے فیصلہ سنایا، عدالت نے دیگر چار اشتہاری ملزمان کے سرنڈر کرنے تک فائل داخل دفتر کرنے کا حکم دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل کیس میں مولانا سبطین کاظمی کو عدالت پہلے ہی بری کرچکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 826171

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826171/اعظم-طارق-قتل-کیس-ملزم-محسن-نقوی-باعزت-بری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org