0
Friday 8 Nov 2019 10:56

وزیراعظم دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے پر تیار ہیں، اپوزیشن راضی نہیں، پرویز الٰہی

وزیراعظم دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے پر تیار ہیں، اپوزیشن راضی نہیں، پرویز الٰہی
اسلام ٹائمز۔ حکومت کی طرف سے مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں کرنے والے پرویز الٰہی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم انتخابی دھاندلی کے الزامات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے تیار ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے تیار ہیں لیکن اپوزیشن راضی نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ پارلیمنٹ کی کمیٹی کو مضبوط کیا جائے، وزیراعظم نے اس پر بھی ہاں کردی ہے۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ مولانا کو دھرنے سے اس سے زیادہ کیا کامیابی چاہیے کہ وہ اسمبلی میں نہیں ہوتے ہوئے بھی اپوزیشن لیڈر بن چکے ہیں اور شہباز شریف فارغ ہوچکے ہیں۔ خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان اور پرویز الہی کے درمیان 48 گھنٹوں کے دوران چار بار ملاقات ہوچکی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 826194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش