QR CodeQR Code

دیوسائی کے راستے سکردو آنے والے پانچ افراد لاپتہ

8 Nov 2019 11:05

تمام افراد تین دن پہلے گلتری سے روانہ ہوئے تھے، برفباری کے باعث دیوسائی میں پھنس گئے۔ سکردو انتظامیہ نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، دیوسائی میں فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلتری سے دیوسائی کے راستے سکردو آنے والے پانچ افراد لاپتہ ہو گئے، تمام افراد تین دن پہلے گلتری سے روانہ ہوئے تھے، برفباری کے باعث دیوسائی میں پھنس گئے۔ سکردو انتظامیہ نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، دیوسائی میں فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لاپتہ ہونے والوں میں محمد حسن، شبیر حسین، یوسف، دلاور حسین اور پاک فوج کا ایک جوان شامل ہے۔ رشتہ داروں نے میڈیا کو بتایا تمام افراد سے دو دن سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا, جس کی وجہ سے ہم بہت پریشان ہیں۔ انہوں نے پاک فوج اور انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ سر جوڑ کر بیٹھ گئی ہے اور آج ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 826196

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826196/دیوسائی-کے-راستے-سکردو-ا-نے-والے-پانچ-افراد-لاپتہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org