QR CodeQR Code

گورنر بلوچستان سے چینی سفیر کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو

8 Nov 2019 11:07

اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہاکہ بلوچستان کی جغرافیائی اہمیت بہت زیادہ ہے اور صوبہ قدرتی وسائل و معدنیات سے مالا مال ہے اور یہاں سرمایہ کاری کے وسیع اور منافع بخش مواقع موجود ہیں۔ اس موقع پر پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاؤجینگ نے گورنر بلوچستان کے چین کیلئے نیک خواہشات رکھنے کے جذبے کو سراہا۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسینزئی سے جمعرات کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں پاکستان میں تعینات چین کے سفیر مسٹر یاؤجینگ (Mr.Yau Jing) کی قیادت میں چائنیز وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے میں رونما ہونے والی معاشی و تجارتی تبدیلیاں، صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبے اور بلوچستان میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہاکہ بلوچستان کی جغرافیائی اہمیت بہت زیادہ ہے اور صوبہ قدرتی وسائل و معدنیات سے مالا مال ہے اور یہاں سرمایہ کاری کے وسیع اور منافع بخش مواقع موجود ہیں۔ اس موقع پر پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاؤجینگ نے گورنر بلوچستان کے چین کیلئے نیک خواہشات رکھنے کے جذبے کو سراہا اور کہا چین پاکستان کی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے آخر میں گورنر کی جانب سے چائینز سفیر کی قیادت میں آنیوالے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
 


خبر کا کوڈ: 826198

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826198/گورنر-بلوچستان-سے-چینی-سفیر-کی-ملاقات-ترقیاتی-منصوبوں-پر-تفصیلی-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org