QR CodeQR Code

پشین میں کسٹمز کی کارروائی، 8 کروڑ کا غیر ملکی اسمگلنگ کا سامان برآمد

8 Nov 2019 12:11

برآمد شدہ سامان میں ٹائر، کپڑا، سگریٹ، کوکنگ آئل، صابن، کمبل اور دیگر سامان شامل ہے۔ چیف کلیکٹر ڈاکٹر چودھری ذوالفقار علی اور کلیکٹر پریوینٹو ڈاکٹر افتخار احمد نے عملے کی کارکردگی کو سراہا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع پشین میں کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے 8 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی اسمگلنگ کا سامان برآمد کرلیا۔ کسٹم حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر کسمٹز کوئٹہ کے عملے نے پشین کے علاقے سرانان میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 گاڑیوں، 3 بسوں اور ایک ٹرک سے 8 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کیا۔ برآمد شدہ سامان میں ٹائر، کپڑا، سگریٹ، کوکنگ آئل، صابن، کمبل اور دیگر سامان شامل ہے۔ چیف کلیکٹر ڈاکٹر چودھری ذوالفقار علی اور کلیکٹر پریوینٹو ڈاکٹر افتخار احمد نے عملے کی کارکردگی کو سراہا۔
 


خبر کا کوڈ: 826210

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826210/پشین-میں-کسٹمز-کی-کارروائی-8-کروڑ-کا-غیر-ملکی-اسمگلنگ-سامان-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org