QR CodeQR Code

1 کروڑ 97 لاکھ یمنی شہریوں کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ

8 Nov 2019 13:18

یمن کی جنگ میں تیزی آنے سے پورے ملک کیساتھ ساتھ نہ صرف یمن کا صحت کا شعبہ بُری طرح متاثر ہوا ہے بلکہ وہاں وبائی بیماریاں بھی پھوٹ پڑی ہیں جبکہ اکثر یمنی طبی مراکز یمن پر مسلط کردہ 5 سالہ جنگ کے دوران سعودی بمباری کا نشانہ بن کر تباہ ہو چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کیساتھ وابستہ بین الاقوامی مہاجرت تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ تقریبا 1 کروڑ 97 لاکھ یمنی شہریوں کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔ عرب نیوز چینل النشرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن میں قائم اس تنظیم کے ذیلی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران بین الاقوامی مہاجرت تنظیم نے جاپانی حکومت کے تعاون سے 24 ہزار 500 یمنی مرد، خواتین اور بچوں کا طبی معائنہ کیا ہے جبکہ اس ادارے نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ مجموعی طور پر 1 کروڑ 97 لاکھ یمنی شہری فوری طبی امداد کے ضرورتمند ہیں۔

واضح رہے کہ یمن کی جنگ میں تیزی آنے سے پورے ملک کیساتھ ساتھ نہ صرف یمن کا صحت کا شعبہ بُری طرح متاثر ہوا ہے بلکہ وہاں وبائی بیماریاں بھی پھوٹ پڑی ہیں جبکہ اکثر یمنی طبی مراکز یمن پر مسلط کردہ 5 سالہ جنگ کے دوران سعودی بمباری کا نشانہ بن کر تباہ ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 826223

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826223/1-کروڑ-97-لاکھ-یمنی-شہریوں-کو-فوری-طبی-امداد-کی-ضرورت-ہے-اقوام-متحدہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org