0
Friday 8 Nov 2019 13:38

حکومت کا نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ

حکومت کا نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ نواز شریف کی بیماری اور ڈاکٹروں کے بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے وزارت داخلہ میں درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔ درخواست بیماری اور ملک سے باہر علاج کرانے کی بنیاد پر دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست شہباز شریف کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف علاج کے لیے ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں برس اگست میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی روشنی میں وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحب زادی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 826225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش