0
Friday 8 Nov 2019 14:00
ریاض معاہدے پر انصاراللہ کا ردعمل

ریاض معاہدے کا یمنیوں کیساتھ کوئی تعلق نہیں، محمد علی الحوثی

ریاض معاہدے کا یمنیوں کیساتھ کوئی تعلق نہیں، محمد علی الحوثی
اسلام ٹائمز۔ انصاراللہ نے جنوبی یمن میں آپس میں لڑنے والے مسلح گروہوں کے درمیان سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کو غیر یمنی معاہدہ اور غیر اہم قرار دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یمن کے سابقہ مستعفی و سعودی کٹھ پتلی صدر عبدربہ منصور ہادی اور جنوبی یمن میں علیحدگی پسند تحریک جنوبی انتقالی کونسل (Southern Transitional Council) کے مسلح گروپس کے درمیان امن معاہدہ طے پایا تھا، جس پر ردّعمل کا اظہار کرتے ہوئے انصاراللہ یمن کی انقلابی سپریم کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے کہا کہ اس امن معاہدے کا یمنیوں کیساتھ کوئی تعلق نہیں، کیونکہ معاہدے پر دستخط کرنے والے دونوں فریق سعودی عرب کے اپنے فوجی اتحاد کا حصہ ہیں۔

محمد علی الحوثی نے طے پانے والے ریاض معاہدے کو ایک مسلط کردہ معاہدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے پر دستخط کرنے والے دونوں فریق کسی قسم کا اختیار نہیں رکھتے، جبکہ یمن پر حملہ کرنے کے ان کے تمامتر بہانے بھی غیر قانونی و ناقابل قبول ہیں۔ واضح رہے کہ عدن سمیت جنوبی یمن کے اکثر صوبے کئی ماہ سے یمن کے سابقہ مستعفی صدر اور جنوبی یمن کی علیحدگی پسند تنظیم کے درمیان جنگ کا میدان بنے ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 826226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش