0
Friday 8 Nov 2019 13:54

دھرنے والوں نے جو بیج بوئے آج کاٹ رہے ہیں، خواجہ آصف

دھرنے والوں نے جو بیج بوئے آج کاٹ رہے ہیں، خواجہ آصف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے بارے میں کہا کہ وہ شخص جو 65 ہزار جعلی ووٹوں سے نااہل ہوا اس نے کل پارلیمان کی توہین کی، جیسے کل قانون سازی ہوئی، سارا ایوان شرمسار ہوا، پرویز خٹک میرا بھائی ہے لیکن 2014ء کے دھرنے میں جو ٹھمکا انھوں نے لگایا وہ ہم نہیں لگا سکتے، پرویز الہی نے بھی تصدیق کی ہے کہ مذاکراتی کمیٹی اپوزیشن کے اصل مطالبات وزیراعظم تک نہیں پہنچا رہی۔ خواجہ آصف نے حکومتی ارکان سے کہا کہ میں آپ جیسے نوزائیدہ لوگوں کی بات کا برا نہیں مناتا، آپ جیسے لوگ نیازی صاحب کو گالیاں پڑواتے ہیں، کل جناب اسپیکر جو آپ کی کرسی پر بیٹھا تھا اس نے بھی گالیاں پڑوائیں، کل اسمبلی میں آئین کی خلاف ورزی ہوئی، اگر ہمیں یہاں سے انصاف نہ ملا تو ساتھ والی عمارت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے، ہم اس امپائر کی انگلی کو نہیں دیکھتے جس کو نیازی صاحب دیکھ رہے تھے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہمارا امپائر وہ ہے جو عدالت میں جج بیٹھا ہے، ہم ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا حق رکھتے ہیں، ہم حق رکھتے ہیں کہ صدر کے مواخذے کی تحریک پیش کریں، الیکشن جلد ہونگے اور ہمارے مطالبہ پر ہونگے، آپ لوگوں کو وہ نہیں پتہ، جو ہمیں پتہ ہے، ہماری تلاشی لی جا رہی ہے اور فارن فنڈنگ کی تلاشی پر آپ کی شلواریں گیلی ہو رہی ہیں، پی ٹی آئی نے ہندوستانیوں سے پیسے لیے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 826227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش