0
Friday 8 Nov 2019 14:14

دادو ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار صالح شاہ نے میدان مارلیا

دادو ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار صالح شاہ نے میدان مارلیا
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 86 دادو 4 میں ضمنی انتخاب کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار صالح شاہ نے کامیابی حاصل کرلی۔حلقہ پی ایس 86 دادو 4 میں ضمنی انتخاب کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار صالح شاہ نے 42 ہزار 254 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی جبکہ پی ٹی آئی امیدوار امداد لغاری 25 ہزار 555 ووٹ حاصل کرسکے۔ یہ نشست پیپلز پارٹی کے غلام شاہ جیلانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی جس پر پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور 4 آزاد امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا۔ پیپلز پارٹی نے مرحوم ایم پی اے کے بیٹے پیر صالح شاہ جیلانی کو ٹکٹ دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 826232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش