QR CodeQR Code

پی ایس 86 پر پیپلز پارٹی کی جیت عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، بلاول بھٹو زرداری

8 Nov 2019 14:18

ایک بیان میں چیئرمین پی پی نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کی سازشوں کے باوجود پی ایس 86 کے عوام نے اپنا مینڈیٹ چوری ہونے نہیں دیا، پیپلز پارٹی ملک کے غریب عوام کی خدمت اور ان کے مفادات کی حفاظت کے مشن پر سختی سے کاربند رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 86 کے ضمنی انتخاب میں پارٹی امیدوار پیر سید صالح شاہ کی کامیابی کو حلقے کے عوام کی فتح قرار دے دیا۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے پیر سید صالح شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس 86 پر پیپلز پارٹی کی جیت عوام کے اعتماد کا مظہر اور کارکنان کی محنت کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کی سازشوں کے باوجود پی ایس 86 کے  عوام نے اپنا مینڈیٹ چوری ہونے نہیں دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے  یقین ظاہر کیا کہ پیر سید صالح شاہ پارٹی پروگرام کو فروغ اور اپنے مرحوم والد کی عوامی خدمت کے سلسلے جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کے غریب عوام کی خدمت اور ان کے مفادات کی حفاظت کے مشن پر سختی سے کاربند رہے گی۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی پی ایس 86 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد صالح شاہ کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ یہ عوام اور چیئرمین بلاول بھٹو کی کامیابی ہے۔


خبر کا کوڈ: 826233

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826233/پی-ایس-86-پر-پیپلز-پارٹی-کی-جیت-عوام-کے-اعتماد-کا-مظہر-ہے-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org