QR CodeQR Code

نیب کا خورشید شاہ کو قومی اسمبلی میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ

8 Nov 2019 14:40

نیب حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے خورشید شاہ کو لمبا سفر کرنے سے منع کیا ہے، قومی اسمبلی میں آج ان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ خورشید شاہ کو 9 نومبر کو 5 روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر احتساب عدالت سکھر میں پیش کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) سکھر نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر موصول ہونے کے باوجود آج قومی اسمبلی میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب سکھر نے این آئی سی وی ڈی میں زیرعلاج گرفتار رکن قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو طبیعت ناسازی کے باعث آج قومی اسمبلی میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے خورشید شاہ کو لمبا سفر کرنے سے منع کیا ہے، قومی اسمبلی میں آج ان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ خورشید شاہ کو 9 نومبر کو 5 روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر احتساب عدالت سکھر میں پیش کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 826234

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826234/نیب-کا-خورشید-شاہ-کو-قومی-اسمبلی-میں-پیش-نہ-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org