0
Friday 8 Nov 2019 15:12

مولانا فضل الرحمٰن کے بیٹے نے علی امین گنڈاپور کا چیلنج قبول کر لیا

مولانا فضل الرحمٰن کے بیٹے نے علی امین گنڈاپور کا چیلنج قبول کر لیا
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے بیٹے مولانا اسعد محمود نے وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور نے گذشتہ عام انتخابات میں این اے 38 ڈیرہ اسماعیل خان سے مولانا فضل الرحمٰن کو  34 ہزار 779 ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی۔ علی امین گنڈاپور نے ایک بیان میں کہا تھا کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ اگر  الیکشن کو جعلی کہتے ہیں تو ان سے دوبارہ الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کریں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج حکومت اور اپوزیشن کے ارکانوں کے درمیان آزادی مارچ سے متلعق خوب گرما گرمی دیکھنے کو ملی۔  اس دوران مولانا اسعد محمود اور وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور  کے درمیان جملہ بازی اور تلخ کلامی بھی ہوئی۔ مولانا اسعد  نے علی امین گنڈاپور کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ "میں بھی استعفٰی دیتا ہوں، آپ بھی دیں، اب پیچھے نہیں ہٹنا، اعلان کریں استعفے کا اور کل الیکشن لڑتے ہیں۔ اس کے جواب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہ آج بھی اپنے بیان پر قائم ہیں اور یہ کہ مولانا فضل الرحمٰن دھرنا ختم کریں، وہ کیمرے لگا کر الیکشن لڑیں گے۔
خبر کا کوڈ : 826235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب