0
Friday 8 Nov 2019 15:18

شمالی وزیرستان میں فائرنگ، ایس پی طاہر داوڑ کے بہنوئی جاں بحق

شمالی وزیرستان میں فائرنگ، ایس پی طاہر داوڑ کے بہنوئی جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں فائرنگ سے ایس پی طاہر داوڑ کے بہنوئی جاں بحق ہوگئے۔ میرانشاہ میں میرعلی سب ڈویژن کے گاؤں خدی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں منصور خدی جاں بحق ہوگئے۔ انہیں خدی کی مرکزی مارکیٹ میں نشانہ بنایا گیا۔ منصور خدی ایس پی طاہر داوڑ کے بہنوئی تھے اور ملزمان انہیں قتل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واضح رہے کہ ایس پی طاہر داوڑ کو بھی نامعلوم افراد نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے اغواء کر کے قتل کردیا تھا۔ ان کی لاش افغانستان سے ملی تھی۔
خبر کا کوڈ : 826238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے