QR CodeQR Code

دیوسائی میں تین دن سے پھنسے پانچ افراد کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکال لیا گیا

8 Nov 2019 16:05

تمام افراد تین روز پہلے گلتری سے دیوسائی کے راستے سکردو روانہ ہوئے تھے، دیوسائی میں شدید برفباری کے بعد لاپتہ ہوئے تھے۔ دوسری جانب ایک ہفتے سے بند شاہراہ بلتستان کو آج شام تک چھوٹی گاڑیوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ دیوسائی میں تین سے پھنسے پانچ افراد کو پاک فوج نے ریسکیو آپریشن کر کے بحفاظت سکردو پہنچا دیا۔ پھنسے ہوئے افراد کے رشتہ داروں اور عوام کی جانب سے پاک فوج سے ریسکیو آپریشن کا مطالبہ کیا تھا، جمعہ کے روز پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے زریعے پانچوں افراد کو وہاں سے نکال لیا اور سکردو پہنچا دیا گیا ہے۔ تمام افراد تین روز پہلے گلتری سے دیوسائی کے راستے سکردو روانہ ہوئے تھے، دیوسائی میں شدید برفباری کے بعد لاپتہ ہوئے تھے، بعد میں معلوم ہوا کہ تمام افراد دیوسائی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ایک ہفتے سے بند شاہراہ بلتستان کو ہیدل سفر کرنے والوں کیلئے کھول دیا گیا ہے، ایف ڈبلیو او ذرائع کے مطابق شاہراہ کو آج شام تک چھوٹی گاڑیوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 826244

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826244/دیوسائی-میں-تین-دن-سے-پھنسے-پانچ-افراد-کو-پاک-فوج-کے-ہیلی-کاپٹر-ذریعے-نکال-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org