QR CodeQR Code

محسن انسانیت کی آمد اللہ تعالی کا دنیا پر سب سے بڑا احسان ہے، اشرف جلالی

8 Nov 2019 16:50

ٹی ایل وائی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مغرب کی گستاخانہ روش کے مقابلے میں تعظیم رسول(ص) شریعت کا حکم اور وقت کی ضرورت ہے، آمد مصطفی(ص) کو مرحبا کہنے والوں کا مکمل سال برکتوں کے ہمراہ گزرتا ہے، میلاد مصطفی (ص) منانے اور سیرت مصطفی (ص) اپنانے سے مقدر جاگ جاتا ہے، ولادت مصطفی (ص) اگرچہ صدیوں پہلے ہوئی مگر ہمارے دلوں میں پائی جانیوالی چمک بھی میلاد مصطفی (ص) کا فیض ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ (ص) کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے لاہور شاد باغ میں جشن آمد رسول (ص) کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا عید میلاد النبی (ص) اہل اسلام کے عشق رسول (ص) کے اظہار کا ایک نورانی تہوار ہے، محسن انسانیت کی آمد اللہ تعالی کا دنیا پر سب سے بڑا احسان ہے، محفل میلاد اللہ تعالی کے اس احسان پر شکر بجا لانے کا ایک انداز ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کی گستاخانہ روش کے مقابلے میں تعظیم رسول(ص) شریعت کا حکم اور وقت کی ضرورت ہے، آمد مصطفی(ص) کو مرحبا کہنے والوں کا مکمل سال برکتوں کے ہمراہ گزرتا ہے، میلاد مصطفی (ص) منانے اور سیرت مصطفی (ص) اپنانے سے مقدر جاگ جاتا ہے، ولادت مصطفی (ص) اگرچہ صدیوں پہلے ہوئی مگر ہمارے دلوں میں پائی جانیوالی چمک بھی میلاد مصطفی (ص) کا فیض ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان عید میلاد النبی(ص) کی نوازشات کا ایک حسین منظر ہے، اس لئے پاکستان کی بقا نظام مصطفی(ص) سے وابستہ ہے، عید میلاد النبی (ص) منانے کیخلاف لٹریچر کا شائع کیا جانا اسلام اور مسلمانوں کیخلاف ایک گہری سازش ہے، حکومت ایسے لوگوں کو بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دے۔ کانفرنس کی صدارت صاحبزادہ محمد عمر سجادہ نشین آستانہ عالیہ صوفی محمد اللہ دتہ نے کی جبکہ الحاج محمد افضل بھٹی، حکیم فرزند علی، پیر سید محمد نثار اشرف شاہ سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 826255

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826255/محسن-انسانیت-کی-آمد-اللہ-تعالی-کا-دنیا-پر-سب-سے-بڑا-احسان-ہے-اشرف-جلالی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org