0
Friday 8 Nov 2019 17:13

سانحہ تیز گام، 60 میں سے42 لاشوں کا ڈی این اے مکمل

سانحہ تیز گام، 60 میں سے42 لاشوں کا ڈی این اے مکمل
اسلام ٹائمز، رحیم یارخان کے علاقے لیاقت پور میں سانحہ تیزگام میں جاں بحق مسافروں کی لاشوں کو ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد شناخت مکمل ہونے پر ورثاء کے حوالے کئے جانے کا سلسلہ جاری رہا۔ اب تک 42 لاشوں کو ڈی این اے کے ذریعے شناخت کرکے ورثاء کے حوالے کیا جا چکا ہے، ریلوے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ڈی این اے کے بعد 40 لاشوں کے ورثاء کی شناخت کرلی گئی۔مجموعی طور پر 60 لاشوں کا ڈی این اے کروایا جا رہا ہے، جن میں سے 40 لاشوں کا ڈی این اے ہوگیا ہے ان میں سے 42 کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے، بچ جانے والی دو لاشوں کے ورثاء کی شناخت کیلئے دوبارہ ڈی این اے کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 826262
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش