QR CodeQR Code

لاہور، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹاون ہال میں محفل میلاد کا انعقاد

8 Nov 2019 17:19

محفل میلاد میں کمشنر لاہور، ایڈمنسٹریٹر، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے دیگر افسران اور ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ ملک کے معروف نعت خواں حضرات نے بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر مقررین نے سیرت النبی(ص) پر تفصیلی روشنی ڈالی۔


اسلام ٹائمز۔ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے زیراہتمام میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے مرکزی دفتر ٹاون ہال میں محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں کمشنر لاہور، ایڈمنسٹریٹر، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے دیگر افسران اور ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ ملک کے معروف نعت خواں حضرات نے بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر مقررین نے سیرت النبی(ص) پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ملازمین نے بھی بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ حضور نبی کریم رحمت بن کر جہان میں آئے اور ہم بھی سیرت النبی (ص) پر عمل کرکے معاشرے میں وحدت و بھائی چارے کو فروغ دے سکتے ہیں۔

قبل ازیں عید میلادالنبی (ص) کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں شہر کے مختلف علاقوں سے مشعل بردار جلوس برآمد کروانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ شہر کی اہم تاریخی عمارتوں کو بھی برقی قمقموں سے سجایا جائے گا۔ اجلاس میں کمشنر نے ہدایت کی کہ عیدمیلادالنبی (ص) کے مرکزی جلوس کے روٹ سے وال چاکنگ، تجاوزات اور اشتہاری مواد کو فوری ہٹایا جائے۔ اس حوالے سے میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کے افسران واہلکاروں کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 826264

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826264/لاہور-ضلعی-انتظامیہ-کی-جانب-سے-ٹاون-ہال-میں-محفل-میلاد-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org