QR CodeQR Code

  دھرنے والوں کا وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ غیرآئینی ہے، احمد یار ہراج

8 Nov 2019 17:22

 خانیوال میں انصاف ہائوس میں وزیراعظم انسپکشن ٹیم کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور دھرنے میں موجود دیگر سیاسی قائدین کی طرف سے قومی اداروں پر بلاجواز تنقید انتہائی غیر مناسب اور بے بنیاد ہے، جبکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین وزیراعظم انسپکشن ٹیم سردار احمد یار ہراج نے کہا ہے کہ عمران خان کو پاکستان کی عوام نے پانچ سال کے لیے وزیراعظم منتخب کیا ہے، دھرنے والوں کا وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ غیرآئینی، غیر جمہوری اور ناقابل قبول ہے، وزیراعظم نہیں بلکہ دھرنے والے گھر جائیں گئے اور انشاءاللہ عمران خان اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرتے ہوئے ریاست مدینہ کے خواب کو عملی جامہ پہنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف ہاوس خانیوال میں مختلف کارکنوں اور صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور دھرنے میں موجود دیگر سیاسی قائدین کی طرف سے قومی اداروں پر بلاجواز تنقید انتہائی غیرمناسب اور بے بنیاد ہے، جبکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 826266

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826266/دھرنے-والوں-کا-وزیراعظم-کے-استعفی-مطالبہ-غیرآئینی-ہے-احمد-یار-ہراج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org