1
Friday 8 Nov 2019 18:01

رائیونڈ، تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا، مولانا طارق جمیل کل خطاب کریں گے

رائیونڈ، تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا، مولانا طارق جمیل کل خطاب کریں گے
اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا، مختلف علاقوں سے قافلوں کی آمد، غیر ممالک سے مندوبین بھی اجتماع گاہ پہنچ گئے۔ پولیس کی جانب سے سکیورٹی، پارکنگ سمیت دیگر انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کا آغاز امیر جماعت مولانا نذرالرحمان کے بیان سے ہوا، جس میں فرزندان اسلام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اجتماع گاہ کو مختلف حلقوں میں تقسیم کیا گیا ہے، بیرون ممالک سے آنیوالے شرکاء کا علیحدہ حلقہ بنایا گیا ہے۔ اجتماع کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز مولانا نذر الرحمان کے خطاب سے ہوا جس کے بعد دیگر علما کرام دن بھر خطاب کرتے رہے۔ اجتماع میں آنیوالے شرکاء کے مطابق وہ دین کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے آتے ہیں، علماء کرام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کی روشنی میں زندگی گزارنے کی ہدایت کرتے ہیں۔

اجتماع گاہ کے اطراف میں کئی ایکڑز پر محیط پارکنگ سٹینڈ بھی بنائے گئے ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک وارڈنز کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ میڈیا کیلئے اجتماع کے خطابات کی کوریج سختی سے منع ہے جبکہ اجتماع میں کیمرہ بھی لے جانے کی اجازت نہیں۔ اجتماع کے رضا کار جامہ تلاشی کے بعد ہی اجتماع میں شامل ہونے کی اجازت دیتے ہیں۔ کل بروز ہفتہ نماز عصر کے بعد مولانا طارق جمیل بھی بیان کریں گے۔ اس سے قبل اجتماع کے پہلے مرحلے میں انہیں خطاب کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق انہیں ریاست مدینہ اور عمران خان کے حق میں بیان دینے پر جماعت سے عارضی طور پر غیر فعال کیا گیا تھا تاہم اس مرحلے میں ان کا ایک خطاب شامل کیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 826273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش