QR CodeQR Code

اصغریہ علم و عمل تحریک 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت منائے گی

8 Nov 2019 18:28

اپنے ایک بیان میں اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر محمد عالم ساجدی نے کہا کہ وقت امت مسلمہ سمیت مظلومین جہاں کی امیدیں ولی فقیہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای سے وابستہ ہیں، جو دور حاضر میں نائب امامؑ کی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے استکبار، استعمار اور طاغوت کی سازشوں کو بے نقاب کرکے امت کو عزت بخش رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر محمد عالم ساجدی نے کہا ہے کہ آج عالم اسلام کیلئے واحد راہ حل اسلام، روحانیت اور اسلامی احکام کی سمت واپسی اور اتحاد بین المسلمین ہے، یہ اتحاد بھی اسلام کے احکامات اور تعلیمات کا ہی جز ہے، اسلام نے مسلمانوں کے اتحاد اور ان کے درمیان کدورت و بغض و کینے کو راہ نہ دیئے جانے پر خاص تاکید کی ہے۔ بارہ تا سترہ ربیع الاول ہفتہ وحدت بفرمان حضرت امام خمینیؒ کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں عالم ساجدی نے کہا کہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل کی راہ نجات بس ایک ہے کہ اتحاد بین المسلمین، اسلام، اسلامی اصولوں اور اسلامی اقدار پر ثابت قدمی، دباؤ اور مخالفتوں کا مقابلہ اور دراز مدت میں دشمن پر عرصہ حیات تنگ کر دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو متحد ہونے سے روکنے اور فرقہ واریت کے ذریعہ ایک دوسرے کے خلاف سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کیلئے بہت بڑے پیمانے پر دشمنان اسلام کی جانب سے سازشیں اور رہی ہیں۔

عالم ساجدی نے کہا کہ امت وحدت کی جانب آرہی ہے تو استکباری قوتوں اور استعماری ایجنٹوں کی جانب سے سازشیں مزید تیز ہو گئی ہیں، دشمنوں کی ان سازشوں کا مقصد اسلام کے اقتدار اور قائدانہ کردار کی دیرینہ خواہش کو جو عملی طور پر تکمیل کے نزدیک پہنچ گئی ہے، پورا نہ ہونے دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کی وحدت اور قیادت کا نظریہ اسلامی عقائد میں ولایت فقیہ ہے اور اس وقت امت مسلمہ سمیت مظلومین جہاں کی امیدیں ولی فقیہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای سے وابستہ ہیں، جو دور حاضر میں نائب امامؑ کی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے استکبار، استعمار اور طاغوت کی سازشوں کو بے نقاب کرکے امت کو عزت بخش رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصغریہ علم و عمل تحریک کے زیر اہتمام پاکستان میں رہبر کبیر امام خمینیؒ کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے برداران اہلسنت کے ساتھ 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت کے عنوان سے میلاد کے جلسے منعقد کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 826278

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826278/اصغریہ-علم-عمل-تحریک-12-17-ربیع-الاول-ہفتہ-وحدت-منائے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org