QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمان میرے نہیں خود اپنے سر پر سوار ہیں، علی زیدی

8 Nov 2019 18:43

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا کہ بڑے لوگ جیل میں بیمار ہیں، اللہ نواز شریف کو صحت دے، مگر آج بھی کہتا ہوں نواز شریف چور ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان میرے نہیں بلکہ خود اپنے سر پر سوار ہیں، وزیراعظم عمران خان نے کہہ دیا ہے کہ این آر او ان کی لاش سے گذر کر ملے گا، اللہ تعالیٰ نواز شریف کو صحت دے لیکن آج بھی کہتا ہوں کہ وہ چور ہے، عدالت کا حکم نہیں مانیں تو کیا توہین عدالت کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں کراچی میں پی این ایس سی میں سی فریئرز سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ علی زیدی نے مزید کہا کہ اگر وکی جمائمہ کا رشتہ دار ہے تو وین ڈیزل پتہ نہیں کس کا رشتہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک ہوتی ہے اور کورٹ آف لاء بھی ایک ہوتا ہے، عدالت کا حکم نہ مانیں تو کیا توہین عدالت کریں، بڑے لوگ جیل میں بیمار ہیں، اللہ نواز شریف کو صحت دے، مگر آج بھی کہتا ہوں نواز شریف چور ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت بحری امور کو آٹھ ماہ میں 7 ہزار شکایات موصول ہوئیں، بہت سی غیر متعلقہ درخواستیں بھی آتی ہیں، فون کرکے مجھ سے براہ راست رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر بابر غوری کا کیس نیب میں ہے، سمندر میں تیل پھینکنے والا کیس ایف آئی اے تحقیقات کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 826283

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826283/مولانا-فضل-الرحمان-میرے-نہیں-خود-اپنے-سر-پر-سوار-ہیں-علی-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org