QR CodeQR Code

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد کی امام مسجد اقصیٰ فلسطین سے ملاقات

8 Nov 2019 20:26

کراچی میں ہونیوالی ملاقات میں شیخ عمر فھمی پاکستان عوام کی جانب سے مسئلہ فلسطین کی مسلسل حمایت جاری رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس میں ہر نماز میں فلسطینی عوام کشمیری عوام کے حق میں دعا کرتے ہیں اور فلسطین کے مظلوم عوام کی ہمدردیاں اور حمایت کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ المصطفیٰ ویلفئر کے سربراہ حاجی حنیف طیب کی دعوت پر مسجد اقصیٰ بیت المقدس کے امام شیخ عمر فھمی کی پاکستان آمد، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے امام مسجد اقصیٰ فلسطین سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران امام مسجد اقصیٰ شیخ عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا فلسطین کے ساتھ اسلامی و نظریاتی رشتہ ہے، فلسطین کے عوام غاصب صہیونی ریاست اسرائیل سے نبرد آزما ہیں تو پاکستان کے عوام کشمیر کے مسئلہ پر جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان عوام کی جانب سے مسئلہ فلسطین کی مسلسل حمایت جاری رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس میں ہر نماز میں فلسطینی عوام کشمیری عوام کے حق میں دعا کرتے ہیں اور فلسطین کے مظلوم عوام کی ہمدردیاں اور حمایت کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔ فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے سرپرست اراکین نے امام مسجد اقصی کو پاکستان میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی انتھک جدوجہد اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہی فراہم کی جس پر شیخ عمر فھمی جے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی خدمات اور جدوجہد کو قابل تحسین اور دوسرے عرب و غیر عرب ممالک میں لائق تقلید قرار دیا۔ اس موقع پر علمائے کرام اور مشائخ کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ امام مسجد اقصی کی خدمت میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی طرف سے نشر و اشاعت اور تحائف بھی پیش کئے گئے۔

وفد میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرپرست کمیٹی کے اراکین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، جماعت اسلامی کراچی کے نائب مسلم پرویز، جمعیت علماء پاکستان سندھ کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی، پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما اسرار عباسی، آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان قادری اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابومریم سمیت ورکنگ کمیٹی کے اراکین مختار احمد، ظہیر الدین اور دیگر شریک تھے۔ امام مسجد اقصیٰ فلسطین شیخ عمر فھمی نے پاکستان دعوت پر المصطفیٰ ویلفیئر کے سربراہ سابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیب اور برطانیہ میں مقیم سابق اے ٹی آئی رہنما عبدالرزاق ساجد کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 826302

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826302/فلسطین-فاؤنڈیشن-پاکستان-کے-وفد-کی-امام-مسجد-اقصی-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org