0
Friday 8 Nov 2019 21:27

جنوبی وزیرستان سے چوری ہونیوالے 1 کروڑ 20 لاکھ مالیت کے چلغوزے برآمد

جنوبی وزیرستان سے چوری ہونیوالے 1 کروڑ 20 لاکھ مالیت کے چلغوزے برآمد
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے گذشتہ روز چوری شدہ ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے چلغوزے برآمد کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جنوبی وزیرستان میں واقع ایک گودام سے نامعلوم نقاب پوش افراد نے 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد مالیت کے چلغوزے لوٹ لئے تھے، تاہم ایک ہی روز کے بعد پولیس نے چوری ہونے والے چلغوزے برآمد کرلئے۔ پولیس حکام کے مطابق خفیہ معلومات پر ایک گھر میں چھاپہ مارا، تو گذشتہ روز چوری ہونے والی چلغوزوں کی بوریاں برآمد کرلی ہیں اور چلغوزں کے مالک کو اطلاع کردی گئی ہے، قانونی کارروائی کے بعد چلغوزے متعلقہ مالکان کو واپس کردیئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں مسلح نقاب پوش افراد رات کے وقت حسن گودام کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور وہاں موجود چوکیدار اور دیگر افراد پر اسلحہ تان کر یرغمال بنا لیا۔ ڈاکوؤں نے نہ صرف اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل چھینے بلکہ گودام سے 23 بوری چلغوزے بھی لوٹ کر ڈبل کیبن گاڑی میں رکھے اور فرار ہوگئے۔ متاثرہ تاجروں نے سٹی تھانہ وانا میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی جس میں بیان دیا تھا کہ کے مطابق لوٹے گئے چلغوزوں کی قیمت ایک کروڑ 20 لاکھ بنتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 826306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش