0
Friday 8 Nov 2019 21:32

کرم میں لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو فیصلہ کن احتجاج کرینگے، ابرار طوری

کرم میں لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو فیصلہ کن احتجاج کرینگے، ابرار طوری
اسلام ٹائمز۔ ضلع کُرم کے سیاسی و سماجی رہنماء ابرار جان طوری نے کہا ہے کہ پاراچنار شہر اور گرد و نواح میں کافی عرصے سے ظالمانہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کی وجہ سے گھریلو ضروریات میں مشکلات کے ساتھ ساتھ مڈل اور غریب کاروباری طبقے کے گھر کے چولہے بند ہونے کے قریب ہیں اور کاروبار تباہی کے دہانے پہ پہنچ چکا ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ طلباء کا مستقبل بھی خطرے میں پڑ چکا ہے۔ لہذا ہماری قومی خاموشی کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے۔ واپڈا حکام، ڈی سی ایڈمینسٹریشن اور تمام تر ذمہ داران فوری نوٹس لیں، بصورتِ دیگر ایک نہ ختم ہونے والے احتجاج کی کال دی جائیگی، جس میں ہم تمام تر سیاسی قیادت بنفس نفیس اور ضلع کرم کی ساری عوام شامل ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 826307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش