0
Friday 8 Nov 2019 21:41

پاراچنار میں پولیس اہلکار بھائی کے ہاتھوں قتل

پاراچنار میں پولیس اہلکار بھائی کے ہاتھوں قتل
اسلام ٹائمز۔ ڈی پی او ضلع کرم رحیم شاہ کے مطابق گذشتہ رات کشمیر چوک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صادق نامی پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہوگیا، جسے بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار پہنچایا گیا، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر جان بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد ڈی پی او کرم رحیم شاہ نے قاتل کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی نجف علی، سٹی انچارج اشتیاق حسین اور مالی کلے انچارج زاہد حسین کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی، جس نے انتھک کوششوں کے بعد آٹھ گھنٹوں کے اندر قاتل کو میرباخیل سے گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق قاتل لائق حسین مقتول کانسٹیبل صادق کا بھائی ہے، قاتل کے خلاف ایف آئی آر کاٹ کر پابند سلاسل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 826309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب