0
Friday 8 Nov 2019 21:41

خیبر پختونخوا حکومت کا ایک بڑا قدم، رائیڈر سکواڈ میں خواتین پولیس اہلکار بھی شامل

خیبر پختونخوا حکومت کا ایک بڑا قدم، رائیڈر سکواڈ میں خواتین پولیس اہلکار بھی شامل
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کا ایک اور قدم، رائیڈر سکواڈ میں خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی شامل کر دیا گیا۔ شہر میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے سٹی پٹرولنگ فورس کو 42 خصوصی موٹر سائیکل حوالے کر دیئے گئے، وزیراعلٰی محمود خان نے باقاعدہ افتتاح کیا۔ تفصیل کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے پہلی بار پولیس رائیڈر سکواڈ میں خواتین اہلکاروں کو بھی شامل کر دیا ہے۔ خواتین کے مصروف مینا بازار سمیت دیگر بازاروں میں اب خواتین رائیڈر سکواڈ گشت کرے گا۔ وزیراعلٰی نے سٹی پیٹرولنگ پولیس کو 42 خصوصی موٹر سائیکل فراہم کرنے کا افتتاح کیا۔ سی سی پی او کریم خان کے مطابق پٹرولنگ فورس میں 82 پولیس جوان ہوں گے، جو حساس مقامات کی حفاظت سمیت نیشنل گیمز میں سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ خواتین کے بازاروں میں خواتین فورس تعینات ہوگی۔ دوسری جانب رائیڈر سکواڈ میں شامل اہلکاروں نے بھی جہاں پولیس کی استعداد کار میں اضافے کیلئے حکومتی کاوشوں کو سراہا، وہیں فرائض کی ادائیگی میں بھی جوش و جذبے کے عزم کو دہرایا۔ پولیس حکام کے مطابق رائیڈر سکواڈ کو جدید ہیلمٹس بھی فراہم کی جائیں گی۔
 
خبر کا کوڈ : 826310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش