0
Friday 8 Nov 2019 22:53

ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کو خیبرپختونخواہ میں شامل کرنے کیخلاف احتجاج

ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کو خیبرپختونخواہ میں شامل کرنے کیخلاف احتجاج
اسلام ٹائمز۔ وائسرائے ہند لارڈ کرزن کے پیروکاروں کا سرائیکی قوم کے ساتھ ظلم کا تسلسل آج بھی جاری ہے، ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی موومنٹ کے مرکزی چیف آرگنائزر رئیس اسد نے اڈا صدیق آباد بوسن روڈ ملتان پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 9 نومبر 1901ء وائس رائے ہند لارڈ کرزن نے ڈیرہ اسمعیل خان اور ٹانک کو ملتان سے کاٹ کر اس وقت کے صوبہ سرحد میں شامل کیا جو آج صوبہ پختونخواہ ہے، اس جبری تقسیم کے خلاف تخت پشاور اور موجودہ حکمرانوں کے خلاف سخت نعرہ بازی بھی کی گئی۔ رئیس اسد نے کہا کہ تخت لاہور اور مرکز پرست بھی سرائیکی قوم کے ساتھ قبضہ گیری، ظلم اور تقسیم در تقسیم کے گھناؤنے عمل میں پیش پیش ہیں، جیسا کہ ماضی میں پنجابیوں، پشتونوں اور بلوچوں کو سامراجیوں نے تقسیم کیا اور یہی عمل 118 سال سے سرائیکی قوم کے ساتھ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرائیکستان قومی موومنٹ طبقاتی جدوجہد سے قبضہ گیری کے خاتمہ اور 23 اضلاع پر مشتمل صوبہ سرائیکستان کے قیام کے لئے سڑکوں پر اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ مظاہرے میں عبدالمطلب باری، ثناءاللہ ملک، ایم حبیب، حاکم علی، حاجی شعیب، ذیشان، ابرار اجمل، صائم احمد ، مدنی مٹھل، روشن علی، دلاور حسین، کاشف بھٹی، عبداللہ گوندل، حسیب لودھرا، منیر احمد، رانا عاصم، عرفان قادری، شوکت حسین لودھرا، سلیم عباس، خاور عباس، رانا اقبال، رانا بہزاد، ملک سمیع اللہ، حبیب اللہ و دیگر شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 826320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش