0
Friday 8 Nov 2019 23:53

صحتمند ہوجانے کے بعد نواز شریف کو مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا، عمران خان

صحتمند ہوجانے کے بعد نواز شریف کو مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کے معاملے پر نرم مؤقف رکھنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ترجمانوں کو نواز شریف کی بیرون ملک روانگی پر نرم مؤقف رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کی صحت یا علاج پر کوئی سیاست نہیں کریں گے، پہلے دن سے مؤقف ہے کہ سیاست کو انسانی صحت سے الگ رکھا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے ادارے آزاد ہیں، قومی احتساب بیورو (نیب) کے کہنے پر نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، نیب کی سفارش پر ہی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے گا، ہم اداروں کی آزادی و خودمختاری پر یقین رکھتے ہیں۔ اجلاس میں بعض رہنماؤں نے وزیراعظم سے استفسار کیا کہ کیا نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا این آر او ہے؟ جس پر وزیراعظم نے کہا کہ یہ واضح کر دوں کہ یہ بالکل این آر او نہیں ہے، آپ ہر فورم پر این آر او کے تاثر کی نفی کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف واقعی بیمار ہیں ان سے ہمدردی ہے، نواز شریف کا نام علاج کے لئے ای سی ایل سے نکال رہے ہیں، این آر او تب ہو اگر ان کے خلاف مقدمات کی حکومت پیروی نہ کرے، ان کے خلاف مقدمات موجود رہیں گے، صحتمند ہوکر انہیں ان کا سامنا کرنا پڑے گا، جب وہ صحت مند ہو جائیں گے تو سیاسی میدان میں لڑائی لڑیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 826328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش