0
Saturday 9 Nov 2019 19:52

بابری مسجد کیس میں بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ متعصبانہ ہے، سبطین سبزواری

بابری مسجد کیس میں بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ متعصبانہ ہے، سبطین سبزواری
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے تاریخی بابری مسجد پر بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو متعصبانہ، متنازع اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتوں نے تاریخی حقائق کو مدنظر نہیں رکھا، بھارت اب گاندھی اور نہرو کا نہیں، مودی اور آر ایس ایس کا ملک بن چکا ہے، یہ فیصلہ قابل مذمت ہے اور بین الاقوامی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اس وجہ سے بھی ہے کہ امت مسلمہ انتشار کا شکار ہے، متنازع اور یکطرفہ فیصلہ ان عرب حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ بھی ہے جو ہندووں کو اپنے ممالک میں مندر بنا کر دیتے اور ان کے افتتاح میں فخریہ طور پر حصہ لیتے ہیں۔

صوبائی دفتر لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری کا کہنا تھا کہ مسلم حکمرانوں کو غیرت ایمانی سے کام لیتے ہوئے بھارت کا سفارتی بائیکاٹ کرنا چاہیے، مسجد کی جگہ وقف شدہ پراپرٹی ہوتی ہے، جسے کسی اور مقصد کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی مندر تعمیر کیا جا سکتا ہے، بھارتی حکومت اور عدالت نے شب خون مارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی بابری مسجد پر مندر کی تعمیر کی اجازت دے کر بھارتی سپریم کورٹ نے خود بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ اس ملک سے ان کا کوئی تعلق ہے بھی اور ان کے جذبات کا بھی احساس کیا جاتا ہے؟
خبر کا کوڈ : 826359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش