QR CodeQR Code

یوم اقبالؒ، مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

9 Nov 2019 09:38

حضوری باغ میں مزار اقبالؒ پر گارڈز تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزارِاقبالؒ پر فرائض سنبھال لیے۔ سٹیشن کمانڈر پاک بحریہ کموڈور نعمت اللہ خان نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ قبل ازیں کموڈور نعمت اللہ خان نے مزار اقبالؒ پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔


اسلام ٹائمز۔ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا آج 143واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں میں تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے جبکہ حضوری باغ میں مزار اقبالؒ پر گارڈز تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزارِاقبالؒ پر فرائض سنبھال لیے۔ سٹیشن کمانڈر پاک بحریہ کموڈور نعمت اللہ خان نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ قبل ازیں کموڈور نعمت اللہ خان نے مزار اقبالؒ پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔

دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل رینجرز پنجاب بریگیڈیئر محمد اختر خان نے بھی مزار اقبالؒ پر حاضری دی۔ بریگیڈیئر محمد اختر خان نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور تاثرات قلمبند کیے۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے بھی مزار اقبال پر حاضری دی۔ لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے۔ تقریب میں صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، کمشنر آصف اقبال لودھی بھی شریک تھے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 826362

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826362/یوم-اقبال-مزار-اقبال-پر-گارڈز-کی-تبدیلی-پروقار-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org