0
Saturday 9 Nov 2019 09:58

فکر اقبالؒ پر عمل پیرا ہوکر ملک کو بحرانوں نے نجات دلائی جا سکتی ہے،گورنر پنجاب

فکر اقبالؒ پر عمل پیرا ہوکر ملک کو بحرانوں نے نجات دلائی جا سکتی ہے،گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے 143ویں یوم پیدائش کے موقع پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے مزارِ اقبالؒ پر حاضری دی۔ گورنر نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری اور بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فکر اقبالؒ پر عمل پیرا ہو کر ملک کو بحرانوں نے نجات دلائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے جس آزاد ریاست کا خواب دیکھا ماضی کے حکمرانوں نے اس ریاست کا حیلہ ہی بگاڑ دیا، اب موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو صیح معنوں میں قائد اور اقبالؒ کا پاکستان بنائے گی۔ گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ افسوس ہم نے اقبالؒ کی فکر سے  فائدہ نہیں اُٹھایا جبکہ دیگر اقوام نے فکر اقبالؒ کی روشنی میں انقلابات برپا کئے اور کامیاب ہوئیں۔

چودھری سرور کا کہنا تھا اقبالؒ نے جس خودی کا درس دیا ہے اس پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا میں الگ مقام پیدا کر سکتے ہیں، اقبال کے شاہین آج پرواز بھول چکے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان بھی فکر اقبالؒ پر عمل کرتے ہوئے تعلیمی اور عملی میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑیں۔ ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں تعلیم کے برابر مواقع ہوں گورنر پنجاب نے کہا کہ میں مزار اقبالؒ پر حاضری دیکر کر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے جو ممکن ہو سکتا تھا وہ نواز شریف کو سہولتیں فراہم کی ہیں، اب اہلخانہ چاہتے ہیں انہیں بیرون ملک بھیجا جائے تو اس معاملے میں بھی حکومت نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی تاکہ ان کا بہترین علاج ہو سکے۔ گورنر پنجاب  نے کہا کہ مریم نواز کا پاسپورٹ بھی عدالت میں ہے، اس حوالے سے عدالت جو فیصلہ کرے گی حکومت کو قبول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کرتار پور کوریڈور کا افتتاح کر رہے ہیں تو ادھر بھارتی سپریم کورٹ بابری مسجد کا فیصلہ سنا رہی ہے، یہ سازش ہے یا اتفاق کچھ نہیں کہہ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے مولانا کے دھرنے کا ساتھ نہ دے کر اچھا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کا حق سب کو ہے مگر مولانا کے دھرنے کی ٹائمنگ درست نہیں، کیوں کہ اس وقت کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں، پاکستانی حکومت کشمیر کے مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مصروف ہے مگر مولانا نے اس حساس موقع پر احتجاج کرکے مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے، اس سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا ہے۔ کرتار پور کوریڈور کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے یہ کوریڈور کھول کر دنیا بھر کے سکھوں کے دل جیت لئے ہیں۔ سکھوں کی خواہش تھی کہ ان کے مقدس مقامات تک انہیں آسان رسائی دی جائے تو موجودہ حکومت یہ یہ رسائی دے کر سکھوں کی دیرینہ خواہش پوری کر دی ہے۔ گورنر پنجاب نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔
خبر کا کوڈ : 826364
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش