QR CodeQR Code

عید میلادالنبی(ص) کے موقع پر بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

9 Nov 2019 10:10

وزارت پاور ڈویژن نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان کو پیپکو کے ایم ڈی کے ذریعے مراسلہ ارسال کروایا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ نو نومبر کی شام سے لیکر دس نومبر تک کسی علاقے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی تاکہ جشن عید میلاد النبی (ص) کو شایان شان طریقے سے منایا جا سکے۔


اسلام ٹائمز۔ جشن عید میلاد النبی (ص) پر لاہور سمیت ملک  بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ وزارت پاور ڈویژن نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان کو پیپکو کے ایم ڈی کے ذریعے مراسلہ ارسال کروایا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ نو نومبر کی شام سے لیکر دس نومبر تک کسی علاقے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی تاکہ جشن عید میلاد النبی (ص) کو شایان شان طریقے سے منایا جا سکے۔ مراسلے میں یہ بھی کیا گیا ہے کہ صارفین کی انفرادی شکایات کو بھی بروقت دور کرکے سپلائی کو بحال رکھا جائے۔


خبر کا کوڈ: 826367

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826367/عید-میلادالنبی-ص-کے-موقع-پر-بجلی-کی-لوڈشیڈنگ-نہ-کرنے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org