QR CodeQR Code

متوقع وزیراعظم کے ناموں پر غور شروع ہوگیا ہے، حفیظ اللہ نیازی

9 Nov 2019 11:16

نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار مظہر عباس کا کہنا تھا کہ اس ملک میں سسٹم اتنا شرمناک ہے کہ لوگ پیرول پر رہا ہو کر وفاقی و صوبائی وزیر بن گئے اور کبھی واپس جیل نہیں گئے۔


اسلام ٹائمز۔ معروف تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ متوقع وزیراعظم کے ناموں پر غور شروع ہوگیا ہے، عمران خان نواز شریف کے معاملہ میں خود کو بے بس محسوس کر رہے ہوں گے، ممکن ہے یہ رحم دلی نون لیگ کے جیل میں قید دیگر لیڈروں اور پیپلز پارٹی تک بھی پہنچے۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون بابر ستار نے کہا کہ وزیراعظم جب این آر او کی بات کرتے تھے تو لوگ یہی کہتے تھے کہ آپ این آر او نہیں دے سکتے، نواز شریف بھی جنرل پرویز مشرف کے ٹرائل کی بات کرتے تھے لیکن پھر ان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم دیکھتا رہا اور مشرف باہر چلے گئے، اب موجودہ وزیراعظم کہتا رہا کہ میں ڈیل نہیں دوں گا، لیکن نواز شریف کے بیرون ملک جانے کی خبریں آرہی ہیں۔

سینئر تجزیہ کار مظہر عباس کا کہنا تھا کہ اس ملک میں سسٹم اتنا شرمناک ہے کہ لوگ پیرول پر رہا ہو کر وفاقی و صوبائی وزیر بن گئے اور کبھی واپس جیل نہیں گئے۔


خبر کا کوڈ: 826375

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826375/متوقع-وزیراعظم-کے-ناموں-پر-غور-شروع-ہوگیا-ہے-حفیظ-اللہ-نیازی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org