QR CodeQR Code

تحریک انصاف میں متاثرین جمع ہیں، یہ گلگت بلتستان کو مزید متاثر کرینگے، امجد حسین ایڈووکیٹ

9 Nov 2019 11:43

پی پی جی بی کے صدر کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت بدترین سیاسی بحران ہے اور معاشی بحران میں نیازی سرکار اب بھی کنٹینر کی تقریر کر کے عوام کو ورغلانے کی کوشش کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت بدترین سیاسی بحران ہے اور معاشی بحران میں نیازی سرکار اب بھی کنٹینر کی تقریر کر کے عوام کو ورغلانے کی کوشش کر رہی ہے، عمران خان نیازی نے اپنے دورہ گلگت میں عوام کو مایوس کیا، کروڑوں کے اخراجات کے بائوجود عوام کو کچھ نہیں دے سکے، گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے حوالے سے بھی ایک لفظ تک نہیں کہا، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی بھی جماعت جی بی کے ساتھ مخلص نہیں ہے، پی ٹی آئی میں دیگر جماعتوں کے متاثرین جمع ہیں، متاثرین گلگت بلتستان کو مزید متاثر کر دینگے۔ ان سے کوئی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھی گلگت بلتستان میں اصلاحات لائی گئیں ان کا سہرا پیپلز پارٹی کو جاتا ہے، اگر کسی نے جی بی کے عوام کے لئے کچھ کیا ہے تو صرف اور صرف پی پی ہے۔


خبر کا کوڈ: 826379

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826379/تحریک-انصاف-میں-متاثرین-جمع-ہیں-یہ-گلگت-بلتستان-کو-مزید-متاثر-کرینگے-امجد-حسین-ایڈووکیٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org