QR CodeQR Code

بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے نے بھارت کے سیکولر چہرے کو داغ دار کردیا، فردوس عاشق اعوان

9 Nov 2019 12:04

بابری مسجد کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا ہے کہ انتہا پسند نریندر مودی کی حکومت اور بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے دو قومی نظریہ کی حقیقت کا روشن کردیا کہ بھارت میں اقلیتوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت کی سب سے بڑی عدالت نے ثابت کردیا کہ وہ آزاد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے نے بھارت کے سیکولر چہرے کو داغ دار کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گاندھی اور نہر کے نظریہ دم توڑ چکا ہے اور انتہا پسند نریندر مودی کا نظریہ پورے بھارت میں جگہ بنا چکا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نریندر مودی کا انتہاپسندانہ نظریہ ہندوستان میں جمہوریت کو کمزور کرے گی۔ انہوں نے کہا انتہا پسند نریندر مودی کی حکومت اور بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے دو قومی نظریہ کی حقیقت کا روشن کردیا کہ بھارت میں اقلیتوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 826383

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826383/بھارتی-سپریم-کورٹ-کے-فیصلے-نے-بھارت-سیکولر-چہرے-کو-داغ-دار-کردیا-فردوس-عاشق-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org