0
Saturday 9 Nov 2019 12:17

خورشید شاہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

خورشید شاہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سئنیر رہنما رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا، نیب کی مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کر دی۔ تصیلات کے مطابق خورشید احمد شاہ کا پانچ روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر نیب کی ٹیم نے سکھر کی احتساب عدالت میں پیش کیا، خورشید شاہ کو سکھر کے این آئی سی وی ڈی اسپتال سے ایمبولینس کے ذریعے عدالت لایا گیا، خورشید شاہ گذشتہ کئی روز سے دل کی تکلیف کے باعث سکھر کے این آئی سی وی ڈی اسپتال میں داخل تھے۔

عدالت میں سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے ایک بار خورشید شاہ سے شکوہ کیا کہ وہ تحقیقات کے حوالے سے تعاون نہیں کر رہے ہیں، نیب ان سے مزید تحقیقات کرنا چاہتی ہے، اس لیے ان کا مزید پندرہ روز جسمانی ریمانڈ دیا جائے، کیونکہ نیب کو جو اب تک ریمانڈ ملا ہے اس میں سے آدھا وقت تو اسپتال میں گذر گیا ہے، تاہم عدالت کے جج امیر علی مھیسر نے نیب کی مزید ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے خورشید شاہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے خورشید شاہ کو دوبارہ 24 نومبر کو پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 826390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش