QR CodeQR Code

ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکوں میں دو لیویز اہلکار زخمی، متعدد مویشی ہلاک

9 Nov 2019 12:27

دوسرا دھماکہ لوٹی میں ہوا جہاں مویشیوں کا ریوڑ بارودی سرنگ پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں متعدد مویشی ہلاک و زخمی ہو گئے۔ دھماکوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دو دھماکوں میں دو لیویز اہلکار زخمی جبکہ متعدد مویشی ہلاک ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق جمعہ کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوپ میں چوکی نمبر 5 پر روڈ کو کلیئر کرتے وقت بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو لیویز اہکار زخمی ہوگئے، جن میں جمیل نامی شدید زخمی لیویز اہلکار کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کر دیا گیا۔ جہاں اسے طبی امداد دینے کے بعد پنجاب کے علاقے رحیم یار خان منتقل کر دیا گیا، جبکہ دوسرا دھماکہ لوٹی میں ہوا جہاں مویشیوں کا ریوڑ بارودی سرنگ پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں متعدد مویشی ہلاک و زخمی ہو گئے۔ دھماکوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا۔
 


خبر کا کوڈ: 826395

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826395/ڈیرہ-بگٹی-میں-بارودی-سرنگ-کے-2-دھماکوں-دو-لیویز-اہلکار-زخمی-متعدد-مویشی-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org