0
Saturday 9 Nov 2019 12:40

نواز شریف کی ضمانت پر رہائی میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کا امکان موجود ہے، خواجہ آصف

نواز شریف کی ضمانت پر رہائی میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کا امکان موجود ہے، خواجہ آصف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف چند روز میں شہباز شریف کے ساتھ بیرون ملک چلے جائیں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کی دو ماہ کے لیے ضمانت ہوئی ہے، قانونی طور پر بھی ان کو 2 ماہ میں واپس آنا ہوگا، نوازشریف بھی واپس آنا چاہتے ہیں، وہ والدہ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے نواز شریف کے معاملے میں اسٹیبلشمنٹ نے مداخلت کی ہو، حکمرانوں میں تو عقل نہیں، ایسے میں اسٹیبلشمنٹ کے سمجھ دار لوگوں نے سمجھا ہوگا کہ حکومت خواہ مخواہ کا بحران پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

سابق وزیر دفاع نے کہا کہ شروع میں ڈاکٹرز نوازشریف کے علاج سے مطمئن تھے، ڈاکٹرز نے نوازشریف کو کہا کہ وہ جتنا کرسکتے تھے کرچکے، ڈاکٹرز نے کہا کہ ہمارے پاس وہ ٹیکنالوجی نہیں جو یورپ میں ہے، ڈاکٹرز نے تجویز دی کہ برطانیہ میں نہیں بوسٹن میں علاج کرائیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف نے مجھ سے کہا کہ وہ پہلے لندن جائیں گے اور دو تین روز آرام کریں گے، نوازشریف سے فیملی، مریم نوازسب نے اصرار کیا کہ علاج کے لیے باہر جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ تین چار روز قبل نوازشریف کے باہر جانے کا عمل شروع ہوا، نوازشریف پہلے لندن جائیں گے، وہاں تین چار روز میں فیصلہ کرلیں گے کہاں علاج کرنا ہے۔ خواجہ آصف نے بتایا کہ نوازشریف چند روز میں شہبازشریف کے ساتھ باہر چلے جائیں گے، ڈاکٹروں نے نوازشریف کو باہرعلاج کا مشورہ دیا ہے، ڈاکٹروں نے نواز شریف کی صحت سےمتعلق لکھ کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نوازشریف بوسٹن کے اسپتال میں علاج کا بھی سوچ رہے ہیں۔ خیال رہے کہ نواز شریف کے بھائی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے وزارت داخلہ کو نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے ایک باضابطہ درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ نواز شریف کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا اس لیے حکومت نیب سے مشاورت کرے گی اور قوی امکان ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں ان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور شہبازشریف اتوار کو قومی پرواز سے لندن جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے علاج کےلیے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ، شریف فیملی کی نیویارک میں بھی ڈاکٹر سے بات ہورہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 826400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش