QR CodeQR Code

گلی گلی محافل میلاد و جلوس کا اہتمام کرنا عاشقان رسول کی پہچان ہے، رکن الدین حامدی

9 Nov 2019 12:59

میلاد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اہلسنت رہنمائوں کا کہنا تھا کہ تاجدار ختم نبوت کی آمد کا جشن منانا عظیم سعادت اور دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے، آپ کی آمد سے نبوت کا باب بند ہوگیا، آپ کو اللہ تعالی نے سلسلہ نبوت کو ختم کرنے والا بنا کر بھیجا، آپ کے بعد قیامت تک کوئی اور نبی مبعوث نہیں ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیراہتمام عظیم الشان میلاد ریلی کا اہتمام کیا گیا، جس کی قیادت پاکستان سنی تحریک ضلع ملتان ومتحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزا ارشدالقادری، عامر وینس قادری، رانا غلام عباس، راو عارف رضوی، رکن الدین حامدی، سجاد مغل ودیگر نے کی۔ میلاد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک ضلع ملتان ومتحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزا ارشدالقادری نے کہا کہ تاجدار ختم نبوت کی آمد کا جشن منانا عظیم سعادت اور دنیا و آخرت کی کامیابی کا زریعہ ہے۔ آپ کی آمد سے نبوت کا باب بند ہوگیا، آپ کو اللہ تعالی نے سلسلہ نبوت کو ختم کرنے والا بنا کر بھیجا، آپ کے بعد قیامت تک کوئی اور نبی مبعوث نہیں ہوگا۔ رکن الدین ندیم حامدی نے کہا کہ حضور کی ولادت کا جشن منانا توفیق خداوندی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ راو عارف رضوی نے کہا کہ گلی گلی محافل میلاد و جلوسوں کا اہتمام کرنا عاشقان رسول کی پہچان ہے۔ عامر وینس قادری اور رانا غلام عباس نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک فروغ عشق رسول کی تحریک ہے، اسلام کے پیغام امن و سلامتی کو عام کرتے رہیں گے۔ میلاد ریلی میں پیر افضل فرید چشتی، شفقت طلال تاشفین، فرحان الحق حقانی، قاری تنویر سعیدی، قاری اکرام شاہ، چوہدری دلدار، فیاض حامدی، عثمان رفیق، شیخ سعید احمد، دانش مرزا ودیگر نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 826405

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/826405/گلی-محافل-میلاد-جلوس-کا-اہتمام-کرنا-عاشقان-رسول-کی-پہچان-ہے-رکن-الدین-حامدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org