0
Saturday 9 Nov 2019 13:03

یورپ جانے کے شوق نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

یورپ جانے کے شوق نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا ایک اور نوجوان غیر قانونی طور پر یورپ جاتے ہوئے کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہوگیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مصور فراز دو ماہ قبل انسانی سمگلروں کے ذریعے یورپ کے سفر پر روانہ ہوا تھا، پہلے مرحلے میں بلوچستان سے ایران میں داخل ہوا اور اس کے بعد ترکی سے کشتی کے ذریعے یورپ کے سفر پر روانہ ہوا تھا۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ایک ہفتہ قبل سکیورٹی اہلکاروں نے ان کی کشتی پر فائرنگ کی تھی، جس کے بعد کشتی ڈوب گئی اور اس کے نتیجے میں 60، 70 کے قریب لوگ مرگئے، جن میں مصور فراز بھی شامل تھا۔

انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں ترکی کے ریسکیو حکام نے ان افراد کی تلاش شروع کی تھی اور دو دن پہلے مصور فراز کی لاش مل گئی تھی، جس کو پاکستان روانہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مصور فراز کی لاش آج اس کے آبائی علاقے نوشہرہ پہنچ جائے گی، جس کے بعد اس کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ خیال رہے کہ گذشتہ ماہ ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان بھی یورپین ملک سربیا میں ڈوبنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق گوہر علی اور شاہ نیاز لنڈی کوتل سے تعلق رکھتے تھے، جو محنت مزدوری کی غرض سے سربیا گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 826408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش